اہل بیت نیوز ایجنسی ابنا کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے قومی حکمت دھڑے کے سربراہ عمار الحکیم نے زور دے کر کہا ہے کہ عراقی عوام کسی بھی صورت میں عوامی رضاکار فورس (حشد الشعبی) کو نشانہ بنانے یا اس کی اہمیت کم کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ حشد الشعبی نے ملک کے دفاع اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، اس لیے اس کے مقام اور کردار کو کمزور کرنے کی ہر کوشش مسترد کی جائے گی۔
عمار الحکیم نے مزید کہا کہ ریاست کے ہاتھ میں اسلحے کی اجارہ داری کا مطلب کسی فریق کو نشانہ بنانا یا اس کی قربانیوں کو نظرانداز کرنا نہیں ہے۔ ان کے بقول، قومی سلامتی اور ریاستی اداروں کے استحکام کے ساتھ ساتھ تمام قومی قوتوں کی خدمات کا احترام بھی ضروری ہے۔
انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ حشد الشعبی کی حیثیت اور کردار کے دفاع کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جائے گا۔
آپ کا تبصرہ